مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کرمانشاہ کے محکمۂ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ پانچ رکنی دہشت گرد علیٰحدگی پسند ٹیم، جو صیہونی حکومت اور امریکہ کی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ عناصر کی رہنمائی اور ہم آہنگی کے تحت تہران، البرز اور کرمانشاہ کے صوبوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور موقع کی تلاش میں تھی، امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ان تینوں صوبوں میں مربوط کارروائی کے نتیجے میں شناخت کرکے گرفتار کر لی گئی ہے۔
یہ دہشت گرد عناصر 2025 میں ہونے والی بغاوت کے دوران بھی داعش طرز کی کارروائیوں کے ذریعے ان صوبوں میں عوامی املاک کی تباہی اور خوف و ہراس پھیلانے میں اہم کردار ادا کر چکے تھے۔
اسی طرح دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اسلحہ اور جنگی گولہ بارود اسمگل کرنے والے ایک گروہ کے تین ارکان کو بھی کردستان کے علاقے سے ایران میں داخل ہوتے وقت شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
اسلحہ اسمگل کرنے والے اس گروہ کے قبضے سے 50 عدد پستول اور 100 عدد میگزین برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ