پاکستان
-
پاکستان، دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز ہے۔
-
ملک معاشی تباہی اور انتشار پھیلانے والوں سے پاک ہوگیا، پاکستانی وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ پاکستان معاشی تباہی اور ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے پاک ہوگیا، پہلی مرتبہ 13 جماعتوں نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ کی عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس؛
پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، بلاول بھٹوزرداری
پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ عراق کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے اور پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے۔
-
امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے پاکستان میں مجلسِ تجلیل و تکریم کا انعقاد؛
زمانہ شناسی، دشمن شناسی اور جہد مسلسل امام خمینی (رح) کی برجستہ صفات تھیں، مقررین
جامعه المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے زیر اہتمام، خانۂ فرہنگ ایران اور الصادق ٹرسٹ اسلام آباد کے تعاون سے، بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی 34ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد و امامبارگاہ الصادق علیہ السّلام اسلام آباد میں ایک عظیم الشان سمینار "مجلس تجلیل و تکریم "کے عنوان سے منعقد ہوا۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو؛
پاکستانی عوام اب غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے/ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی عوام اب مزید غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے ہیں اور پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم حتی ہندو بھی امام خمینیؒ کی شجاعت، عدالت اور انقلابی شخصیت کی مثال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاملات میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوگئی
پاکستانی ذرائع ابلاغ میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے امریکی ڈالر کو بے دخل کرنے کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔
-
ایران کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیوی اتحاد بنانے کا اعلان
ایرانی نیوی کمانڈر نے خلیج فارس کے ملکوں سمیت پاکستان و ہندوستان کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
-
امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار میں ملت پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
قم میں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔
-
پاکستان، اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک بھر کے تمام صارفین گروپس کے لیے گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کرے۔
-
پاکستان، افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت کرنے کو تیار
پاکستانی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بعض اشیا بشمول پٹرولیم اور قدرتی گیس کی بارٹر (اشیا کے تبادلےکی) تجارت کی اجازت دینے کے لیے ایک خصوصی آرڈر پاس کیا ہے۔
-
میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الہیٰ
تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی درخواست مسترد
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ 6 ارب ڈالر کے نئے قرض کے لیے عائد شرائط میں نرمی کی جائے۔
-
امام خمینیؒ کی 34ویں برسی پر راولپنڈی میں تقریب؛
امام خمینیؒ ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے، مقریرین
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ امام خمینیؕ ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے انہوں نے دنیا میں طاغوتی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی تعلیم دی اس تعلیم کو ہمیں اپنی نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے.
-
پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
-
ولادتِ امام رضاؑ کی مناسبت سے متعدد پاکستانی زائرین کی بارگاہِ رضوی میں حاضری
مشہد- عشرۂ کرامت اور امام رضا علیہ السّلام کے یومِ ولادت کے موقع پر، دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان سے نیز متعدد زائرین نے امام رضا علیہ السّلام کی بارگاہ میں حاضری دی اور ان کی زیارت سے شرف یاب ہوئے۔
-
امریکہ میں قید پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات
پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی برس سے امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں امریکی جیل میں بند ہیں، جہاں آج 20 سال بعد ان کی اپنی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے۔
-
امام علی رضاؑ پیغمبرانہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امام رضا ؑ کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت‘سماجیات‘ اصلاح معاشرہ‘ انسانی فلاح و ترقی خاص طور پر ادیان عالم پر دین حق کی برتری جیسے امور میں رہنما اصول ہمیشہ کے لئے متلاشیان حق کے لئے مشعل راہ ہیں۔
-
پاکستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
-
غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا، عمران خان
پاکستانی سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں کیونکہ آپ سے زیادہ خطرہ مجھے ہے مگر میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا اور آزادی کے لیے جان تک قربان کردوں گا۔
-
پاکستان میں غذائی عدم تحفظ شدید ہونے کاخدشہ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاشی اور سیاسی بحران مزید بگڑ گیا تو پاکستان میں خوراک کا عدم تحفظ آئندہ مہینوں میں مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
-
پاکستان کا ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کا عزم
پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے اسلام آباد میں اسلامی بینکاری کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کا حجم تین کھرب ڈالرتک پہنچ چکا ہے۔
-
ارمغانِ کوثر فورم کے زیر اہتمام جامعه الکوثر اسلام آباد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد
جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان کے فارغ التحصیلان کے عظیم الشان اجتماع کی دوسری نشست میں طلاب واساتذہ کے درمیان سوال و جواب کی ایک نہایت منفرد تقریب منعقد ہوئی۔
-
پاکستان سے رہائی کے بعد 7 ایرانی ماہی گیر وطن پہنچ گئے
پاکستانی قید سے رہائی کے بعد 7 ایرانی ماہی گیر کراچی سے ایران پہنچ گئے۔
-
پاکستان نے "چین کے بلاک" میں شمولیت اختیار نہیں کی، دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ امریکہ خاص طور پر پاکستان کا سب سے پرانا دوست ہے، امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات شاید اتنے ہی پرانے ہیں جتنے خود پاکستان پرانا ہے۔
-
بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامند
ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی۔
-
مارشل لا جیسی صورتحال ہے ملک آرمی چیف چلا رہا ہے، عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بظاہر مارشل جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے۔
-
پاکستان میں پولیس کو برا بھلا کہنے والا بچہ گرفتاری کے بعد رہا
پشاور کے علاقہ داؤد زئی سے پولیس اور دیگر اداروں کو برا بھلا کہنے والا بچہ گرفتار کر لیا گیا۔
-
پاکستان کیساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، نریندرا مودی
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات چاہتا ہے۔
-
پاکستان کی غاصب اسرائیلی کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک رکن اور اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ میں کنیسٹ کے ارکان کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
-
ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔