25 نومبر، 2025، 2:18 PM

ایران–پاکستان تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانا ضروری ہے، لاریجانی  

ایران–پاکستان تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانا ضروری ہے، لاریجانی  

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلام آباد میں کہا کہ ایران–پاکستان تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہیے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے 25 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔  

اس ملاقات میں اہم علاقائی تبدیلیوں اور اسلامی ممالک کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر گفتگو ہوئی۔ دونوں فریق اس بات پر متفق تھے کہ عالمِ اسلام کو بحرانوں سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات، وسیع ہم آہنگی اور منسجم تعاون کی ضرورت ہے، بالخصوص اسلامی ممالک کے خلاف صہیونی رژیم کے خطرات سے مقابلے کے لیے۔  

لاریجانی نے دونوں ممالک کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران–پاکستان تعلقات کو اسٹریٹجک سطح تک لے جانے کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی اقتصادی صلاحیتیں موجودہ صورتحال سے کہیں زیادہ مؤثر انداز میں کام کر سکتی ہیں۔  

انہوں نے موجودہ رکاوٹوں کے خاتمے اور اقتصادی معاہدوں کے راستے کو آسان بنانے پر زور دیا اور تجارتی تبادلات کو ۱۰ ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کو قابلِ حصول قرار دیا۔  

گفتگو کے ایک اور حصے میں دونوں فریق نے فلسطین کو عالمِ اسلام کے تعاون کا ایک مرکزی نقطہ قرار دیا اور ملتِ فلسطین کی حمایت میں تہران و اسلام آباد کے اتحاد، ہماہنگی اور توجہ پر تاکید کی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ مشاورت کے تسلسل اور عملی طور پر معاہدات کی انجام دہی کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

News ID 1936723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha