14 اکتوبر، 2008، 1:15 PM

روس

روس نےیوکرائن میں جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے

روس نےیوکرائن میں جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے

روس نےیوکرائن میں جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہےروس 4 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے85 فیصد قرضہ بھی فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نےیوکرائن میں جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہےروس  4 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے85 فیصد قرضہ بھی فراہم کرے گا۔یوکرائن کی وزارت توانائی نے روسی کمپنی ” ایٹم ستروئی ایکسپورٹ“ کو پلانٹ تعمیر کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ روس یوکرائن کے علاقے خیملنسنکی میں پراجیکٹ شروع کردے گا۔ پاور پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی 80ء کی دہائی میں کی گئی تھی تاہم چرنوبل ایٹمی ری ایکٹر میں دھماکے کے بعد منصوبہ موخر کردیا گیا۔ منصوبے کے لئے ٹینڈر مارچ 2008ء میں جاری کیا گیا تھا۔ امریکہ‘ روس‘ جاپان‘ جنوبی کوریا ‘ فرانس اور جرمنی کی کمپنیوں نے منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم روسی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔ پروگرام کے تحت یوکرائن پلانٹ کی تکمیل کے چھ ماہ بعد روس کو قرضہ واپس کرنے کا پابند ہے۔

 

News ID 764994

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha