مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے خلیج فارس میں جاری دفاعی مشقوں کے دوران کہا ہے کہ ایران خلیج فارس میں ہر سطح پر مستقل تسلط رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، خلیج فارس میں جاری بحریہ کی مشقوں کے دوران کہا کہ ان مشقوں کے دوران ہم سمندر کے نیچے، سطح پر اور فضائی حدود کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔ سپاہ پاسداران کو خلیج فارس میں ہمیشہ معلوماتی برتری حاصل ہے، لیکن مشقوں کے دوران اس برتری کو منظم اور ہدف کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے تاکہ واضح راستہ اور طریقہ کار طے ہوسکے۔
یہ مشقیں جو شہید حاج محمد ناظری کے نام سے منسوب ہیں، مکمل انٹیلی جنس کنٹرول کے ساتھ جاری ہیں۔ اس دوران ایرانی بحری یونٹوں نے علاقے میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو سخت انتباہات دیے اور اپنا واضح پیغام پہنچایا۔
مزید برآں، جدید دفاعی نظام جیسے نواب، مجید اور میثاق کو الیکٹرانک جنگ کے ماحول میں استعمال کیا گیا۔ یہ نظام مصنوعی ذہانت کی مدد سے فضائی اور بحری اہداف کو مختصر لمحوں میں شناخت کرکے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
آپ کا تبصرہ