26 نومبر، 2025، 9:05 AM

اسلام آباد میں پاک-ایران اعلی سطحی مذاکرات، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں پاک-ایران اعلی سطحی مذاکرات، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

لاریجانی کا اسلام آباد میں چوتھا باضابطہ اجلاس تھا جس میں ایران-پاکستان تعلقات کے مستقبل اور اہم علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔  

وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق شہباز شریف نے ایرانی رہنما کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

علی لاریجانی نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران-پاکستان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ملاقات میں فریقین نے علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے قریبی تعاون کے عزم کو دہرایا۔

شہباز شریف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا اور ان کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

علی لاریجانی نے 12 روزہ اسرائیلی حملوں کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

News ID 1936738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha