18 نومبر، 2025، 1:44 PM

ایران کی میزبانی میں اجلاس، پاک افغان کشیدگی کم کرنے کی کوشش

ایران کی میزبانی میں اجلاس، پاک افغان کشیدگی کم کرنے کی کوشش

ذرائع کے مطابق ایران میں اگلے مہینے سہ فریقی اجلاس ہوگا جس میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ ماہ ایک علاقائی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے۔  

یہ اجلاس پڑوسی ممالک اور خطے کے اہم کرداروں کی شرکت سے منعقد ہوگا، جس میں افغانستان میں استحکام اور علاقائی تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔  

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ایران کی اس پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے ایران کو برادر اور دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔  

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک علاقائی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گیا تھا۔

News ID 1936567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha