طالبان
-
دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے سپرد
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع افغانستان کا قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
طالبان کا یورپی ملکوں سے کابل میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کابل میں یورپی ممالک کے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
-
طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے
قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر طالبان سے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
-
طالبان ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے ہیں، افغان میڈیا
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سینئر حکام اپنے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کو ان کے منصب سے ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔
-
افغانستان میں رشوت ستانی کی زمہ داری لیتا ہوں، تاہم بدعنوانی کی اصلی وجہ امریکی حکومت تھی،حامدکرزئی
ایک خصوصی انٹرویو میں افغانستان کے سابق صدر نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے دور صدارت میں افغانستان میں کرپشن اور رشوت کا وجود تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کرپشن کی اصل وجہ امریکی حکومت ہے۔
-
طالبان نے غیر سرکاری اداروں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کر دی
طالبان حکومت نے افغانستان میں مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری اداروں اور فلاحی تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
-
طالبان افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو روکیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکے۔
-
چمن میں پاکستانی فوج اور طالبان کے مابین سرحدی جھڑپ،6 جانبحق اور 17 زخمی
افغانستان میں جب سے طالبان برسراقتدار آئے ہیں اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کئی بار سرحدی جھڑپیں ہو چکی ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر چھڑپ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
-
پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب، چمن بارڈر آج کھل جائے گا
چمن بارڈر 13 نومبر کو ایک حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل افغانستان سے آنے والے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔
-
ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان:
امریکہ طالبان اور ایران کے درمیان تنازع کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے
افغانستان کے لئے ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی حسن کاظمی قمی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان اور ایران کے درمیان تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کے سیکیورٹی ادارے کی عمارت میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ کی ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں مقامی کمانڈر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، طالبان
طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔
-
ایمن الظواہری کی ہلاکت پھر معمہ بن گئی،ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی،طالبان کا اعلان
امریکی دعووں کے بعد ایک مرتبہ پھر طالبان نے زور دیا ہے کہ امریکہ کے اعلان کردہ مبینہ مقام سے کوئی لاش نہیں ملی جبکہ امریکی ڈرونزکی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے۔
-
طالبان صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، پاکستانی وفاقی وزیردفاع
پاکستانی وزیر دفاع نے تحریک طالبان کے مسئلے پر کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ٹی ٹی پی کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔
-
افغانستان میں زلزلہ، طالبان رہنما کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل
افغانستان میں گزشتہ شب زلزلے کے پیش نظر طالبان رہنما ملا ھبت اللہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے افغان عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کی طالبان وزیر خارجہ سے ملاقات
ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر عبدالعزیز کاملوف افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار
افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
پاکستانی حکومت اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
-
امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے.
-
امریکہ کی طالبان کو دھمکی/ طالبان سے عورتوں سے متعلق فیصلے واپس لینے کا مطالبہ
امریکہ نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان نے خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا، تو انھیں امریکہ کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
-
افغان طالبان کے سربراہ نے خواتین کے لئے برقع پہننا لازمی قراردیدیا
افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔
-
افغان طالبان نے خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس ٹر پابندی عائد کردی
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہرات میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
-
افغان طالبان کا ایک وفد تہران کا دورہ کرےگا
طالبان ترجمان کے معاون انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ طالبان وزارت خارجہ کا ایک وفد تہران کا دورہ کرےگا۔
-
افغان طالبان کی چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ
افغانستان میں طالبان کی سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔
-
روس میں طالبان کا سفیر تعینات / روس طالبان حکومت کو قبول کرنے والا پہلا ملک بن گيا
افغانستان میں طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کے سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا ہے۔
-
طالبان نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
-
افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق
افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
طالبان نے غیرملکی میڈیا کی نشریات پرپابندی عائد کردی
افغان طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں کی نشریات پرپابندی عائد کردی۔
-
چین میں کل افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا
چین میں کل بروز بدھ افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی تیسری دو روزہ کانفرنس منعقد ہوگی ۔
-
طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی لازمی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔