10 مارچ، 2024، 5:24 PM

پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان طالبان

پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان طالبان

افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائےگی۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔

News ID 1922505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha