مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے امور کے لئے ایرانی نمائندے حسن کاظمی قمی نے یورپی یونین کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ یورپی ممالک افغانستان میں امدادی کاموں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات حوصلہ افزا رہی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کام کرنا چاہتے ہیں تو امدادی کاروائیوں کو خطے کے ممالک کے باہمی تعلقات میں رخنہ ڈالنے کے لئے استعمال نہ کریں۔ یورپی ممالک افغانستان میں امدادی کاموں کو بہانہ بناکر خطے کے ممالک کے باہمی تعلقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ