18 فروری، 2024، 7:01 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

ایران میں بین الاقوامی میڈیا نمائش کا انعقاد، 450 میڈیا نمائندوں کی شرکت

ایران میں بین الاقوامی میڈیا نمائش کا انعقاد، 450 میڈیا نمائندوں کی شرکت

ایران کے وزیر ثقافت نے میڈیا نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پچھلے چھے سالوں کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے جوکہ نہایت خوش آئند اقدام ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایران میں میڈیا کی 24ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح "نجستم ہمیشه جز از راستی" (ہمیشہ سچ کے علاوہ کسی چیز کی تلاش نہیں رہی) کے عنوان سے آج دوپہر کو ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی، بین الاقوامی کانفرنس برائے انتفاضہ فلسطین کے سیکرٹری جنرل مجتبی ابطحی، ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی، حماس کے ترجمان اسامہ حمدان اور میڈیا کے اعلی حکام کی موجودگی میں کیا گیا۔

ایران میں بین الاقوامی میڈیا نمائش کا انعقاد، 450 میڈیا نمائندوں کی شرکت

چھ سال کے وقفے سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں میڈیا کے 450 نمائندے شرکت کر رہے ہیں اور یہ نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔

نمائش میں معروف مصنف اور سابق وزیر ثقافت محمد جعفر زادہ کے دس جلدوں پر مشتمل پرنٹ میڈیا سے متعلق انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی کی گئی۔

ایرانی وزیر ثقافت نے اپنے خطاب میں 24ویں میڈیا نمائش کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں میڈیا کے 450 نمائندوں کی موجودگی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزاحمتی محاذ، حماس اور اسلامی جہاد کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایرانی پریس انسائیکلوپیڈیا کے مصنف محمد جعفر محمد زادہ کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیلی نے صحافیوں، فوٹوگرافروں اور میڈیا مینیجرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کے تعاون سے ملک کے عوام کی عظمت اور قوم کی تاریخی شان و شوکت کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک روشن مستقبل کے حامل ایران کی تصویر کشی کے لئے بھرپور جد و جہد کریں گے۔

News ID 1921985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha