25 فروری، 2024، 1:40 AM

ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع، تصاویر، ویڈیو

ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع، تصاویر، ویڈیو

ویسے تو اسلامی جمہوریہ ایران میں امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سو جشن کا سماں ہے۔ تاہم مذہبی شہر قم میں اس پرمسرت دن یعنی پندرہ شعبان کی تقریبات قدرے منفرد اور ایمان افروز ہیں۔ کیونکہ ایران بھر سے عاشقان مہدی ع اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک؛ مذہبی شہر قم میں حضرت امام مہدی (ع) کے عقیدت مندوں نے ہفتے کی شام کو پیامبر اعظم بلیوارڈ سے مسجد جمکران تک پیادہ روی کی۔

اس عاشقانہ مارچ (پیادہ روی) کے راستے میں نہ صرف قم بلکہ ایران بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آنے والے عشاق امام زمان کے قافلوں کی خدمت کے لئے موکب (زائرین کی تھکن دور کرنے کا خیمہ) لگائے گئے تھے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ مشی کو جاری رکھ سکیں اور پیروان فرزند زہراء کی بھر پور خدمت کی جاسکے۔

اس راستے میں خدمت رسانی کے موکبوں کے علاوہ، کچھ طلباء اور بسیجیوں نے ثقافتی موکب کا اہتمام بھی کیا تاکہ عاشقان مہدی ع کو فلسفہ انتظار سے آگاہ کیا جاسکے۔ 

پیامبر اعظم بلیوارڈ سے مسجد جمکران تک کے اس عاشقانہ مارچ کے روٹ میں مختلف مقامات پر منقبت خوانی، قصدہ خوانی اور دیگر دینی ثقافتی پروگراموں کی تشکیل کے لئے خصوصی خیمے نصب کیے گئے تھا جہاں طلبہ کے مختلف گروپس نے پروگرام پیش کئے جن میں تازہ ترین کلام "فرماندہ مہدی ع" بھی شامل تھا۔

ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع، تصاویر، ویڈیو

راستے بھر میں عالمی نجات دہندہ کے ظہور کے لئے مانگی جانے والی پرسوز دعاوں کا زمزمہ نہایت ایمان افروز تھا۔

ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع، تصاویر، ویڈیو

اس مشی میں امام مہدی ع کے ہزاروں پروانے ان کے ظہور کی دعا لب پر سجائے ہاتھوں پر منجی بشریت کے پرچم اٹھائے اپنے آخری امام سے تجدید بیعت اور عہد وفا باندھ رہے ہیں۔

یہاں قم شہر کی انتظامیہ کا جذبہ خدمت بھی دیدنی تھا۔ اس روٹ پر عازمین اور زائرین کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع، تصاویر، ویڈیو

راستے میں مغرب کی اذان گونجتے ہی پیروان امام زمانہ نے خدمت رسانی کے موکبوں میں نماز مغربین ادا کی جو کہ سچی پیروی کا خوبصورت اظہار تھا۔

یاد رہے کہ اس پرجوش مارچ کا اختتام مسجد جمکران کے مرکزی صحن پر ہوتا ہے جہاں الوداعی تقریبات انجام پاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ نوجوان مسجد جمکران کے زائرین کے جوتے مفت میں پالش کرتے ہیں تو ان میں سے کچھ امام زمانہ ع کی خوشنودی کے لئے مختلف خدمات بلاعوض فراہم کرتے ہیں جیسے فری ہیئر کٹنگ، سلائی اور موبائل فون رپیئرنگ وغیرہ۔

mehrnews.com/x34k9f

News ID 1922147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha