25 فروری، 2024، 3:43 AM

ایران امام زمان (عج) کے یوم ولادت پر سراپا جشن و سرور

ایران امام زمان (عج) کے یوم ولادت پر سراپا جشن و سرور

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور گاؤں بالخصوص تہران، مشہد اور قم میں مسجدوں، سڑکوں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ لوگ اس پر مسرت موقع پر مٹھائی، شربت وغیرہ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور گاؤں بالخصوص تہران، مشہد اور قم میں مسجدوں، سڑکوں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ لوگ اس پر مسرت موقع پر مٹھائی، شربت وغیرہ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک طرف جشن کی محفلیں ہو رہی ہیں تو  دوسری طرف مسجدوں و امام باڑوں میں لوگ نماز و عبادت مشغول رہیں۔

چودہ اور پندرہ شعبان کی درمیانی رات کو قم شہر کے مضافات میں واقع مسجد جمکران عقیدتمندوں سے لبریز نظر آئی، اس مبارک موقع پر فرزند رسول امام مہدی آخر الزماں علیہ السلام سے منسوب اس مسجد میں سال کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع منعقد ہوتا ہے۔ پورے ایران سے عوام مسجد جمکران پہونچنے کی کوشش کرتے ہیں۔  

تاریخ کے مطابق آج 15 شعبانسنہ 255 ہجری کو حضرت امام مہدی علیہ السلام عراق کے سامرا شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار فرزند نبی اسلامی حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت نرجس خاتون ہیں۔

News ID 1922149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha