26 فروری، 2024، 4:21 PM

عراق، صوبہ کرکوک میں داعش کا سرغنہ گرفتار

عراق، صوبہ کرکوک میں داعش کا سرغنہ گرفتار

عراق کی حشد الشعبی فورسز نے صوبہ کرکوک میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک سرغنے کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی حشد شعبی فورسز نے صوبہ کرکوک میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کے سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ دہشت گرد عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف موصل اور کرکوک میں کئی دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران کم از کم 20 تکفیری دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

News ID 1922190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha