4 اپریل، 2025، 6:15 PM

فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ممالک انسانی حقوق کے بھاشن دینے کی اخلاقی پوزیشن نہیں رکھتے، ایران

فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ممالک انسانی حقوق کے بھاشن دینے کی اخلاقی پوزیشن نہیں رکھتے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد پیش کرنے پر برطانیہ، جرمنی اور بعض دیگر مغربی ممالک کے جانبدارانہ اقدام کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانیہ، جرمنی اور بعض دیگر مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کے غلط استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر دستاویزی دعووں کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ 

اسماعیل بقائی نے گزشتہ دو برسوں میں برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور دیگر مغربی ملکوں کی انسانی حقوق کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں انسانی حقوق کے مختلف سانحات خاص طور پر غزہ میں نسل کشی اور صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت ان ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے دعووں کا شرمناک ثبوت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لبنان، شام اور غزہ کے خلاف وحشیانہ جرائم میں شرمناک حد تک وسیع مالیاتی تعاون امریکہ اور برطانیہ کا رہا ہے جب کہ جرمنی صیہون رژیم کی نسل کشی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

بقائی نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والے برطانیہ اور جرمنی دوسروں کو انسانی حقوق کے بھاشن دینے کی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے۔ 

انہوں نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے معیارات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر سمیت انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلسل تعامل پر بھی زور دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کو ایران کے خلاف اپنے سیاسی اہداف مسلط کرنے کے لیے استعمال کرنے سے اس کونسل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور انسانی حقوق کی سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1931617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha