4 اپریل، 2025، 3:19 PM

اسرائیل پر لبنان سے انخلاء کے لئے دباو ڈال رہے ہیں، لبنانی وزیر خارجہ

اسرائیل پر لبنان سے انخلاء کے لئے دباو ڈال رہے ہیں، لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور لبنان پر اس کے حملوں کے بارے میں مؤقف اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے صیہونی حکومت کے  بارے میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا: صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 انہوں نے لبنان پر صیہونی رژیم کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک سے اسرائیل کے انخلاء کے لئے ہم سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

رجی نے مزید کہا کہ ہم اپنے دوستوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اسرائیل پر لبنان سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالیں، لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور عالمی برادری کے پاس واحد حل یہ ہے کہ وہ اسرائیل پر لبنان سے انخلاء کے لئے دباؤ ڈالیں۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق جس فریق کو لبنان میں ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے وہ لبنانی مسلح افواج ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس شق کو عملی طور پر نافذ کریں اور جب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، لبنان کی تعمیر نو کے لیے اقتصادی امداد نہیں ملے گی!

 انہوں نے لبنان کی تعمیر نو کے بارے میں کہا کہ تعمیر نو اور امداد کے حصول کے لئے لبنان میں امن و استحکام اور بین الاقوامی قراردادوں کا نفاذ ضروری ہے۔

News ID 1931613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha