28 فروری، 2024، 4:38 PM

امریکہ داعش کے ذریعے عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی کوشش کر رہا ہے، عراقی رہنما

امریکہ داعش کے ذریعے عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی کوشش کر رہا ہے، عراقی رہنما

عراق کے الفتح اتحاد کے رکن نے داعش کے ذریعے اس ملک کو غیر محفوظ بنانے کی امریکی کوششوں کا ذکر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے فتح الائنس کے رکن "علی الفتلاوی" نے کہا: امریکہ نے بعض علاقوں میں روپوش دہشت گرد گروہ داعش کو عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں پر اکسانے کی کوشش کی۔ تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کوششیں عراق میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کو جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔

اس سے قبل عراق کے سیاسی امور کے ماہر قاسم التمیمی نے کہا تھا کہ امریکہ اس ملک کو اپنے مخالفین کے خلاف فوجی آپریشن کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

 عراق امریکیوں کا اہم اڈہ ہے، اسی وجہ سے انہیں اس ملک سے نکالنا واشنگٹن کو بغداد کے مفادات کے خلاف اقدامات کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

التمیمی نے مزید کہا کہ امریکہ نے عراق کی تیل کی آمدنی پر قبضہ کر لیا ہے تاکہ واشنگٹن بغداد پر دباو ڈال کر  صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے اپنی افواج عراق میں رکھ سکے۔

News ID 1922237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha