4 اپریل، 2025، 3:52 PM

فلسطینی علما کا مسلمانوں سے غزہ کی حمایت میں احتجاج کا مطالبہ

فلسطینی علما کا مسلمانوں سے غزہ کی حمایت میں احتجاج کا مطالبہ

فلسطینی علما کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کی اپیل کی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی علما کی کونسل نے ایک بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن مظلوموں سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور اہل غزہ کا ساتھ دینا ہر ایک پر فرض ہے۔ 

اس کونسل نے مختلف ممالک کے عوام سے کہا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد صیہونی رژیم اور امریکہ کے سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں تاکہ بین الاقوامی دباؤ سے غزہ پر حملے بند ہوں۔ 

اس بیان میں اردن اور مصر کے نوجوانوں سے کہا گیا کہ: غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے فلسطین کی سرحدوں کی طرف بڑھیں، آپ جوانوں سے اس سے کم کی توقع نہیں ہے۔

 فلسطینی علماء  نے اسلامی تحریکوں  کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کے خلاف جاری جرائم پر خاموشی باعث ذلت ہے جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ آج سڑکوں پر نہیں آئیں گے اور صیہونی اور امریکی سفارت خانوں کا محاصرہ نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ غزہ کے معاملے میں آپ کی خاموشی شرمناک ہے۔ یاد رکھیں، ظلم کے خلاف خاموش رہنے والوں کو تاریخ میں ابدی رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News ID 1931614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha