4 اپریل، 2025، 9:30 PM

ایران ہمارا شراکت دار اور اتحادی ہے، روس

ایران ہمارا شراکت دار اور اتحادی ہے، روس

کریملن کے ترجمان نے ایران کے جوہری معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے تہران کو ماسکو کا شراکت دار اور اتحادی قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔ 

دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ 

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس وقت امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کر رہے ہیں لیکن ایران ہمارا شراکت دار اور اتحادی ہے اور ہمارے ایران کے ساتھ جامع اور مضبوط تعلقات ہیں۔

News ID 1931621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha