مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترک عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
ترک شہریوں نے استنبول کے علاوہ اس ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی غزہ کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ صیہونی رژیم کے غزہ پر نئے حملوں کے بعد دنیا بھر میں اس فاشسٹ رژیم اور اس کے سرپرست امریکہ کے خلاف عوامی احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس دوران نام نہاد عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ