21 دسمبر، 2025، 12:14 PM

نفسیاتی جنگ صہیونی حکومت کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جنرل وحیدی

نفسیاتی جنگ صہیونی حکومت کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جنرل وحیدی

ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت 12 روزہ جنگ میں ناکامی اور عالمی رسوائی پر پردہ ڈالنے کے لیے نفسیاتی جنگ کا سہارا لے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت 12 روزہ جنگ میں ہونے والی واضح شکست اور بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کو چھپانے کے لیے دھمکیوں، میڈیا پروپیگنڈے اور سیاسی چالوں کا سہارا لے رہی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل وحیدی نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے متوقع دورہ امریکہ اور ایران کے خلاف مسلسل دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت زمینی حقائق کو مسخ کرنے کے لیے نفسیاتی جنگ کا سہارا لے رہی رہی ہے۔ اسرائیل ایک ایسا تاثر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو عملی صورت حال سے مطابقت نہیں رکھتا۔

بریگیڈیئر جنرل وحیدی کے مطابق ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد اسرائیل اس وقت شدید داخلی اور اسٹریٹجک مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی بیانات اور تشہیری مہمات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گی، کیونکہ اسرائیل تیزی سے تنہائی کا شکار ہورہا ہے اور بقا کی ناکام کوششیں کررہا ہے، جبکہ ایران خطے کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1937223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha