21 دسمبر، 2025، 6:11 PM

شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر عراق میں لاکھوں افراد کا عظیم الشان اجتماع متوقع

شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر عراق میں لاکھوں افراد کا عظیم الشان اجتماع متوقع

حشد الشعبی نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومھدی کی برسی کے موقع پر عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہدائے مزاحمت سے تجدید عہد کے لیے اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المهندس کی چھٹی برسی کے موقع پر عراقی عوام کا عظیم اجتماع ہوگا۔

عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر بھرپور انداز میں شریک ہوکر شہدائے مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کریں۔

حشد الشعبی کے شعبۂ اطلاعات کے مطابق، یہ عظیم اجتماع جمعہ 2 جنوری 2026 کی شام کو نماز مغربین کے بعد شروع ہوگا اور آدھی رات کے بعد تک جاری رہے گا۔

حشدِ شعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی شرکت نہ صرف شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے، بلکہ یہ شہدائے مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے اور ان کے مشن سے وفاداری کا واضح اعلان بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اجتماع دشمن کو ایک مضبوط پیغام دے گا کہ شہداء کا راستہ زندہ ہے اور عراقی قوم اپنے رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشت گرد حملے کی جگہ کو اجتماع کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

News ID 1937228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha