مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " نے ایک بیان میں سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے معاون ابو مہدی مہندس کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام کے عظيم اور مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کے ہمراہ حشد الشعبی کے معاون اور ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس اور بعض دیگر اعلی اہلکار بھی امریکی ہیلی کاپٹروں کے وحشیانہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
رائٹرز نے بھی حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس بغداد کے قریب امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ