مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے حالیہ جرائم نے ہماری سلامتی کی صورتحال اور دفاعی حکمتِ عملی کے معادلات کو تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب سے ہمارا جواب غیر متوازن، کثیر سطحی اور جارح قوت کی سلامتی سلب کرنے والا ہوگا۔
ایرانی نائب صدر نے مغربی ممالک میں سرد موسم کے مہینوں کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو پٹرول اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے؛ کیونکہ امریکی معیشت کے لیے سیاہ مہینے آنے والے ہیں۔
آپ کا تبصرہ