محمد رضا عارف
-
ایران یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے لیے تیار ہے، سینئر نائب صدر
ایرانی سینئر نائب صدر محمدرضا عارف نے کہا ہے کہ ایران یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی اور علاقائی تعاون بڑھانے میں فعال اور طویل مدتی شراکت دار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
امریکہ مذاکرات کے لئے مسلسل ثالثی ممالک کی طرف رجوع کررہا ہے، ایرانی نائب صدر
ایرانی سینئر نائب صدر نے کہا کہ امریکہ ایران سے مذاکرات کے لیے مختلف ذرائع اور طریقے استعمال کرتے ہوئے مختلف ممالک کو ثالث بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
-
ایرانی سینئر نائب صدر کی قم میں مراجع تقلید سے ملاقات
ایرانی سینئر نائب صدر نے قم کے دورے کے دوران مجتہدین اور مراجع تقلید علما سے ملاقات کرکے حکومتی اقدامات، آئندہ کے منصوبوں اور ملک کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
امریکیوں کو بروقت پٹرول اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکیوں کو پٹرول اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ امریکی معیشت کے لیے سیاہ مہینے آنے والے ہیں۔
-
امریکی معاشی دہشت گردی سے عوام کو متاثر ہونے نہیں دیں گے، رضا عارف
ایران کے نائب صدر محمدرضا عارف نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کو معاشی دہشت گردی کے ذریعے ملک کے معاشی استحکام اور عوام کی معیشت کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
-
ایران ہر قسم کے خطرات کا بھرپور دفاع کرے گا، نائب اول صدر
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی قسم کے خطرے کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق بھرپور انداز میں استعمال کرے گا۔
-
رہبر شہید کے قاتلوں کو سزا دینا ایرانی عوام کا جائز مطالبہ اور ریاستی ذمہ داری ہے، سنیئر نائب صدر
ایرانی سیئیر نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ رہبر شہید کے قاتل دہشت گردوں کو سزا دینا عوام کا جائز حق ہے اور اسلامی جمہوری ایران اس حق کو حکمت عملی اور دانشمندانہ انداز میں یقینی بنائے گا۔
-
دشمن سے مقابلے کے لیے قومی اتحاد کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کو دشمنوں کے مقابلے کے لیے اپنے اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
-
ایران کی فوجی اور اقتصادی تیاری 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں بڑھ گئی، نائب صدر
ایرانی سینئر نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران کی دفاعی اور معاشی طاقت کئی گنا بڑھ گئی ہے جو جوہری مذاکرات کے لیے مضبوط پشت پناہ ہے۔
-
22 بہمن کی ریلی مذاکراتی ٹیم کے لیے مضبوط پشت پناہی ہے، رضا عارف
ایرانی سینئر نائب صدر نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوامی شرکت انقلاب اسلامی کے ساتھ وابستگی اور قومی یکجہتی کا اظہار ہے، جس سے حکام کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
-
خلائی شعبے میں کامیابیاں پابندیوں کے خلاف مزاحمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے تین سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ظالمانہ عالمی پابندیوں کے خلاف ایرانی عوام کی فتح ہے۔
-
اسلامی نظام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے واضح کیا کہ دینِ اسلام اور اسلامی نظامِ حکومت میں تشدد اور انتہا پسندی کا کوئی مقام نہیں ہے۔
-
ایران کی جوہری توانائی کے میدان میں جدید پیش رفت، تین جدید جوہری مصنوعات کی نمائش
ایران نے پیر کی صبح تہران بین الاقوامی نمائشگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تین نئی جوہری کامیابیاں متعارف کرائیں۔ اس تقریب میں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم (AEOI) کے سربراہ محمد اسلامی نے شرکت کی۔
-
جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے عزم پر قائم ہیں، ایرانی نائب صدر
محمد رضا عارف جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تاکید کرتے ہوئے 20 ہزار میگاواٹ جوہری بجلی منصوبے کو قومی ضرورت قرار دے دیا۔
-
روسی عوام پر ایران مخالف پروپیگنڈوں کا کوئی اثر نہیں ہوا، ایرانی نائب صدر
ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمدرضا عارف نے کہا کہ روسی عوام پر ایران مخالف پروپیگنڈوں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
-
شانگھائی رکن ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات گہرے اور دوطرفہ ہیں، ایرانی نائب صدر
ایران کے نائب صدر محمدرضا عارف نے کہا ہے کہ ایران کے شانگھائی رکن ممالک کے ساتھ گہرے دوطرفہ اور تمدنی تعلقات ہیں اور ماسکو اجلاس میں 10 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
-
شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس، ایرانی نائب صدر شرکت کریں گے
روس میں ہونے والے شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں ایرانی نائب صدر رضا عارف ملک کی نمائندگی کریں گے۔
-
ایران مصنوعی ذہانت میں دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، نائب صدر
محمدرضا عارف نے سائنسدانوں اور محققین کی چار دہائیوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف نینو ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر نمایاں ہے بلکہ مصنوعی ذہانت میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
-
دشمن حملے کا سوچے بھی نہ، سازش کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے عوامی حمایت کو سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
-
مذاکرات کے لیے تیار، لیکن غیر منصفانہ مطالبات قبول نہیں کریں گے، نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے علاوہ تمام ممالک سے بات چیت کے لیے آمادہ ہے تاہم امریکی شرائط پر مذاکرات شروع کرنے کا طریقہ قبول نہیں۔