18 اکتوبر، 2025، 8:32 AM

مذاکرات کے لیے تیار، لیکن غیر منصفانہ مطالبات قبول نہیں کریں گے، نائب صدر

مذاکرات کے لیے تیار، لیکن غیر منصفانہ مطالبات قبول نہیں کریں گے، نائب صدر

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے علاوہ تمام ممالک سے بات چیت کے لیے آمادہ ہے تاہم امریکی شرائط پر مذاکرات شروع کرنے کا طریقہ قبول نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے علاوہ تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہروقت تیار ہے۔

یزد صوبے کے کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران عارف نے کہا کہ ہم نے امریکہ سے بھی مذاکرات کیے، لیکن انہوں نے بات چیت کے دوران ہی ہمارے ملک پر حملہ کر دیا۔ ہم مکالمے کے حامی ہیں، لیکن غیرمنصفانہ مطالبات کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ ہماری قوم بھی ایسے مطالبات کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کہتا ہے کہ ایران کو مذاکرات سے پہلے اس کی شرائط ماننی ہوں گی ہم اس انداز گفتگو کو تسلیم نہیں کرتے۔

عارف نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور مکالمے کی حمایت کا دعوی کرتا ہے، لیکن مذاکرات کے دوران حملے کرکے ایران کو جھکانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایرانی عوام میدان میں آئے اور ثابت کردیا کہ وہ کبھی ہار نہیں مانیں گے۔

گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکہ یا یورپ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی درخواست یا تجویز موجود نہیں، تاہم ایران ہر ایسے منصفانہ، متوازن اور معقول تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے جو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر ہو اور ایرانی عوام کے مفادات کا تحفظ کرے۔

News ID 1935994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha