12 جولائی، 2025، 9:02 PM

ایران باہمی احترام پر مبنی اور مضبوط مذاکرات کا حامی ہے، ایرانی نائب صدر

ایران باہمی احترام پر مبنی اور مضبوط مذاکرات کا حامی ہے، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران باہمی احترام پر مبنی مذاکرات کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اس اصول پر کاربند ہے کہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات میں ایران کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

شریف صنعتی یونیورسٹی کے دورے کے دوران رضا عارف نے بتایا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کا بھی اس مؤقف پر مکمل اتفاق ہے کہ اگر مستقبل میں مذاکرات کیے جائیں تو وہ طاقت سے کیے جائیں۔

انہوں نے گذشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں ایرانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کی حکمت عملی ایران میں داخلی بدامنی پیدا کرنا تھی، مگر عوام نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنادیا۔

News ID 1934233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha