ایران پر نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ

ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں افراتفری پھیلانے، تباہی اور موت کی صورتحال پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو تنہا کردیں اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں افراتفری پھیلانے، تباہی اور موت کی صورتحال پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو تنہا کردیں اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی حکومت نے اپنی عوام کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے، پڑوسی ممالک بھی ایران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے۔

امریکہ چین تجارتی جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی ملک کو امریکی معیشت کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، چین کے ساتھ تجارتی معاملات میں امریکی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

شام پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا  کارروائی کرے گا، بشار الاسد کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات مذاکرات سے حل کیے، شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کم کیے اور امریکی مغوی بھی رہا کر دئیے ہیں ان اقدامات پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہادری کو سراہتا ہوں تاہم جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

News Code 1884269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =