5 اگست، 2025، 10:42 AM

آرمینیا ایران کا صرف ہمسایہ نہیں بلکہ شراکت دار بھی ہے، رضا عارف

آرمینیا ایران کا صرف ہمسایہ نہیں بلکہ شراکت دار بھی ہے، رضا عارف

نائب ایرانی صدر نے آرمینیا کے صدر سے ملاقات میں انفرااسٹرکچر، توانائی، ٹرانزٹ، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے نائب صدرِ اول محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ آرمینیا کو ایران کی ہمسایہ پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور ناقابل شکست بنیادوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے یہ بات آرمینیا کے صدر واہاگن خاچاتوریان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نائب صدر نے سڑکوں کی تعمیر، توانائی، ماحولیات، ٹرانزٹ اور نقل و حمل، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عارف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی مشاورت اطمینان بخش ہے اور ایران ان روابط کے تسلسل کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی آرمینیا کے دورے اور یوریشین یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور یریوان نے باہمی مفادات کے تحت ٹرانسپورٹ، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تجارت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت کئی شعبوں میں اہم معاہدے کیے ہیں جنہیں مرحلہ وار بڑھانا چاہیے۔

خطے میں امن مذاکرات اور ہمسایوں کے درمیان تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے عارف نے کہا کہ ایران خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور سمجھتا ہے کہ علاقائی مسائل کا حل غیر ملکی مداخلت کے بغیر ہونا چاہیے۔

News ID 1934693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha