27 اپریل، 2025، 8:12 PM

غیر مسلم ممالک صہیونی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کریں، ایرانی صدر

غیر مسلم ممالک صہیونی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کریں، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے زمبابوے کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات میں غیر اسلامی ممالک پر صیہونی رژیم کے جرائم کی روک تھام کے لئے مسلم ممالک کے ساتھ تعاون اور مشترکہ اقدام پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تیسرے ایران افریقہ اقتصادی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر زمبابوے کے نائب صدر کانسٹینٹائن چیونگا کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

ایرانی صدر نےبصیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اور حتیٰ کہ غیر مسلم ممالک کو بھی اس فاشسٹ رژیم کے تباہ کن اقدامات کو روکنے اور بین الاقوامی قانون کے دائرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی اور غیر مسلم ممالک باہمی اتحاد اور ہم آہنگی سے جارحوں کو ان کے جرائم روکنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں فریقین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے احترام کے لیے بین الاقوامی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں اعلی حکام نے بعض ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

  ملاقات میں زمبابوے کے نائب صدر نے افریقی یونین اور اس براعظم کی علاقائی تنظیموں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔

کانسٹنٹائن چیونگا نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون پر زور دیتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

News ID 1932233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha