17 فروری، 2026، 11:29 AM

ایرانی عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے، عباس عراقچی

ایرانی عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے جائز حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نتیجہ خیز سفارت کاری جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران نتیجہ خیز سفارت کاری کے ذریعے ایرانی عوام کے جائز مفادات اور حقوق کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ ملاقات منگل کو امریکہ اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل پیر کے روز جنیوا میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران ایٹمی امور اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف اور تحفظات کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے موجودہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں عمانی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران سنجیدگی اور پختہ عزم کے ساتھ نتیجہ خیز سفارت کاری کو بروئے کار لا کر عوام کے جائز حقوق کا تحفظ کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔

News ID 1938103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha