15 اکتوبر، 2026، 4:10 PM

ایرانی وزیرِ خارجہ کی لبنانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیرِ خارجہ کی لبنانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنانی صدر جوزف عون سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں لبنان اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عراقچی نے اس گفتگو میں لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور جارحیت کو روکنے اور اس ملک کے جنوبی علاقوں پر قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی توجہ پر زور دیا۔

انہوں نے لبنانی صدر کو گزشتہ چند ہفتوں اور دنوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی سرگرمیوں اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

لبنانی صدر نے خطے کے بحرانوں کے حل کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دینے اور اس کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کی حکومتوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو جاری رکھنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

News ID 1942122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha