29 نومبر، 2026، 8:19 PM

یمنی عوام اپنی حریت پسندانہ جدوجہد جاری رکھیں گے، عبدالملک الحوثی

یمنی عوام اپنی حریت پسندانہ جدوجہد جاری رکھیں گے، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام فلسطین سمیت مظلوم اقوام کے حقوق کی حمایت اور حریت پسندانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلامی امت اور بالخصوص مومن خواتین کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت خواتین کے لیے ایک مثالی نمونے کی یاد منانے کا دن ہے اور اس دن کو عالمی یوم خواتین کے طور پر منانا مومن خواتین کے لیے باعث فخر ہے۔

عبدالملک الحوثی نے عرب اور اسلامی سرزمینوں پر برطانوی قبضے کے دوران یمنی عوام اور اسلامی امت کے خلاف کیے گئے جرائم کو بے نقاب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی، صہیونی اور برطانوی نگرانی میں سعودی دشمن بازاروں، گھروں، مساجد، اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی خدمات کے مراکز کو بمباری اور میزائل حملوں کا نشانہ بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم، جرائم، الزامات اور ظالمانہ محاصرے کا تسلسل یمنی عوام کے عزم، مزاحمت، خدا پر توکل اور حق پر ثابت قدمی کو مزید مضبوط کرے گا۔

انصاراللہ کے سربراہ نے فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور مقدس مقامات کی حمایت کو پوری اسلامی امت کا مشترکہ فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی تمام مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے لبنان، حزب اللہ، محور مزاحمت، اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور دنیا بھر کے ان تمام حریت پسندوں کی حمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیا جو امت مسلمہ کی آزادی اور دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے بحرین کے مظلوم عوام اور آل خلیفہ کے مظالم کا سامنا کرنے والے علما سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔

News ID 1943220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha