29 نومبر، 2026، 5:35 PM

ایرانی حکومت کی خواتین ارکان اور اعلیٰ عہدیداروں کی رواقِ دارالذکر میں رہبر شہید سے تجدیدِ عہد

ایرانی حکومت کی خواتین ارکان اور اعلیٰ عہدیداروں کی رواقِ دارالذکر میں رہبر شہید سے تجدیدِ عہد

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی خواتین ارکان اور اعلیٰ عہدیداروں نے رہبرِ شہید کے ساتھ تجدیدِ عہد کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب فرزانہ صادق، زہرا بہروزآذر، فاطمہ مہاجرانی اور شینا انصاری کی موجودگی میں رواقِ دارالذکر میں منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح رہبر انقلابِ اسلامی کے ساتھ تجدیدِ عہد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ راه و شہر سازی فرزانہ صادق، صدرِ مملکت کی معاون برائے امورِ خواتین و خاندان زہرا بہروزآذر، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی اور ادارۂ تحفظِ ماحولیات کی سربراہ شینا انصاری نے شرکت کی۔

اس تقریب میں حکومتی ارکان، شہداء کے اہلِ خانہ اور خواتین عہدیداروں کے ایک گروپ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت اور یومِ خواتین کے موقع پر رہبرِ شہید کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

News ID 1943212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha