29 نومبر، 2026، 7:05 PM

رببر معظم آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی مرجعیت کی تین ممتاز علما کی تائید

رببر معظم آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی مرجعیت کی تین ممتاز علما کی تائید

آیت اللہ حسینی بوشہری، آیت اللہ صفائی بوشہری اور آیت اللہ عباس کعبی نے اپنے تحریری بیانات میں انہیں منصب افتا اور مرجعیت کا اہل قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر انقلاب اسلامی کے مقلدین کی جانب سے تقلید کے حوالے سے جامع الشرائط مجتہدین سے استفتاء کے بعد آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری، آیت اللہ غلام علی صفائی بوشہری اور آیت اللہ عباس کعبی نے اپنے تحریری بیانات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو منصب افتا اور مرجعیت کے لئے اہل قرار دیا ہے۔

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت یقیناً افتا اور مرجعیت کی علمی اہلیت رکھتے ہیں۔

رببر معظم آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی مرجعیت کی تین ممتاز علما کی تائید

آیت اللہ غلام علی صفائی بوشہری نے بھی ان کی تقلید کو فقہی مبنا کے مطابق جائز اور کافی قرار دیتے ہوئے مرجعیت اور رہبریت کے اتحاد کے مصالح کے پیش نظر اسے ترجیحی قرار دیا۔

اسی طرح آیت اللہ عباس کعبی نے اپنے تحریری بیان میں آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو مرجعیت کے لیے ارجح اور اصلح قرار دیا۔

News ID 1943218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha