مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ، بحری جہازوں اور مواصلاتی راستوں کی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع میں بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے قومی خودمختاری کے تحفظ، سمندری سرحدوں کی سلامتی اور ملکی اسٹریٹجک مفادات کے دفاع کے لیے ایران کی بحری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر پزشکیان نے خطے میں بحری سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے ایرانی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ