29 نومبر، 2026، 4:34 PM

یمن کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں پر حملے کی وارننگ

یمن کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں پر حملے کی وارننگ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحی سریع نے اعلان کیا ہے کہ بندرگاہ رأس عیسی پر سعودی حملے کے جواب میں جدہ سمیت بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کی تمام بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تمام سعودی بندرگاہیں یمنی مسلح افواج کے حملوں کا ہدف ہوں گی۔

جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں ان بندرگاہوں کے ملازمین اور کارکنوں سمیت قریبی علاقوں میں موجود افراد سے فوری طور پر ان مقامات کو خالی کرنے اور ان سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے تمام شپنگ کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بحری جہاز فوری طور پر ان بندرگاہوں سے نکال لیں۔

News ID 1943215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha