عبدالملک الحوثی
-
ہمارے میزائلوں کی طاقت اور بہتری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، انصار اللہ یمن
انصار اللہ یمن کے قائد سید عبدالمالک الحوثی نے کہاکہ ہم سعودیہ امریکہ اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال میں کٹھن مراحل اور چیلنجز سے گزر چکے ہیں۔ ہم نے شروع سے ہی اس جارحیت کے خلاف شاندار اور فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دفاع وطن کے لیے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں۔
-
آج دنیا میں ہر شخص یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج دنیا میں ہر کوئی یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے۔
-
امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں/سعودی و اماراتی حکمراں امریکی پٹھو ہیں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں۔ سعودی عرب اور امارات کے حکمراں امریکی آلہ کار ہیں۔
-
سید حسن نصر اللہ کی آنکھوں میں یمنی رہنما عبدالملک کے جملے پر آنسو آگئے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی آنکھوں میں تقریر کے دوران یمنی عوام کے رہنما عبدالملک بدرالدین کے اس جملے پر آنسو آگئے جس میں اس نے کہا تھا کہ " ہم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے اپنی آدھی روٹی بھی دینے کے لئے تیار ہیں "۔
-
اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
-
دنیا پر امریکہ اور اسرائیل کا قبضہ اور تسلط/ قرآن کی ہدایات پر عمل کی ضرورت
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پر امریکی اور اسرائیلی تسلط قائم ہوگیا ہے اور موجودہ شرائط میں قرآن مجید کی ہدایات پر عمل بہت ضروری ہے۔
-
سعودی عرب واشنگٹن کا پیروکار ہے/ یمن میں امریکی، اسرائیلی اور برطانوی مثلث
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ قومی مزاحمت کے دن اور یمن پر سعودی عرب کی ساتویں سالگرہ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر حملے کے اصلی ذمہ دار امریکی ، اسرائیلی اور برطانوی مثلث ہے سعودی عرب اور امارات شیطانی مثلث کے آلہ کار ہیں۔
-
شہید سلیمانی اسلامی مزاحمت کا بہت بڑا سہارا / اسرائیل کے ساتھ دوستی ، مسلمانوں کے ساتھ غداری
اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں نے یوم قدس کی مناسبت سے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سیاسی تعلقات برقرار کرنے کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی در حقیقت فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری ہے۔
-
سعودی عرب اور امارات کی سیریل کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرارکرنے کی گھناؤنی مہم
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےسلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات ٹی وی پروگرامز ، ڈراموں اور سیریل کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرارکرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
-
سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور مزدور ہیں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور غلام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں۔
-
کونسا اسلامی ملک ہے جس کے خلاف امریکہ نے سازش نہیں کی ؟
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک حوثی نے کہا ہے کہ دشمن پر باہمی تعاون سے کامیابی نزدیک ہے سعودی عرب اور امارت کو امریکہ کا تعاون کرنے پر شرم کرنی چاہیے، امریکہ صدام معدوم کی طرح سعودی عرب کے خائن حکام بھی کیفر کردار تک پہنچائےگا۔
-
یمن کے خلاف اسرائیلی حماقت کی صورت میں اس پر مہلک ضرب وارد کی جائےگی
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
-
یمن میں عبدالملک الحوثی کے بھائی کے قاتل کو ہلاک کردیا گيا
یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین کے قاتل کو ہلاک کردیا ہے قاتل کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔
-
یمنی فورسز کا سعودی عرب پر 10 ڈرونز کے ذریعہ ہوائی حملہ سب سے بڑا دفاعی حملہ تھا
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب پرآج 10 ڈرونز کے ذریعہ ہونے والے ہوائی حملے کو یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام اپنے ملک کا بھر پور دفاع کریں گے اور یمنی فورسز کا اگلا ہدف امارات ہوگا۔
-
بحرین میں صدی معاملے پر مبنی اجلاس مسئلہ فلسطین کے ساتھ اعلانیہ غداری
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین میں صدی معاملے پر مبنی اجلاس مسئلہ فلسطین کے ساتھ اعلانیہ غداری تھی اور اس عظیم خیانت اور غداری کے پیچھے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔
-
سعودی عرب اور اسرائیل کی مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی مشترکہ سازش
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل ملکر مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔