مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی میں ایک اور بحری بیڑا بھیجنے کے حکم پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یمنیوں کے ساتھ محاذ آرائی میں واشنگٹن کی شکست کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کو اپنے طیارہ بردار بحری جہازوں سے خوفزدہ کرتا ہے، لیکن یمن کے خلاف یہ جہاز اس کے لیے ایک بوجھ بن سکتے ہیں۔
الحوثی نے کہا کہ ماضی میں امریکہ ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے ذریعے بڑی طاقتوں کو دھمکاتا تھا، لیکن یمن کے خلاف اس نے اپنی شکست کا خود اعتراف کر لیا ہے۔
پولٹیکو کے مطابق طیارہ بردار جہاز"کارل ونسن" دیگر تباہ کن جہازوں کے ساتھ آئندہ چند ہفتوں میں مشرق وسطی میں موجود امریکی بحری بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع نے طیارہ بردار بحری بیڑے "ہیری ایس. ٹرومن" کو ہدایت دی ہے کہ وہ مزید ایک ماہ تک بحیرہ احمر میں تعینات رہے۔
آپ کا تبصرہ