26 مارچ، 2025، 9:06 PM

مسئلہ فلسطین پر شہید رئیسی کی توجہ عالمی سطح پر مثالی تھی، عبدالمالک الحوثی

مسئلہ فلسطین پر شہید رئیسی کی توجہ عالمی سطح پر مثالی تھی، عبدالمالک الحوثی

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے مزاحمتی شہداء کے موقف پر زور دیتے ہوئے شہید ابراہیم رئیسی کے بے مثال اقدام کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم فلسطین، لبنان، یمن، عراق اور ایران کے شہدائے قدس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کا موقف حق کے اظہار اور امت کی بیداری کے سلسلے میں نہایت موثر ہے۔

 عبدالملک الحوثی مزید کہ کی ان دو شہیدوں نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے امت اسلامیہ میں جہاد کا پرچم بلند کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے سابق صدر اور عظیم رہنما سید ابراہیم رئیسی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ فلسطین کاز پر توجہ کے لحاظ سے ایک رول ماڈل تھے، انہوں نے ایران کے موقف کو عملی طور پر ثابت کیا۔

 یمن کی انصار اللہ کے رہبر نے تاکید کی کہ صیہونی رژیم امریکہ کی حمایت سے مسئلہ فلسطین کے خاتمے اور فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی طرف بڑھ رہی ہے، عرب ممالک کو اس منصوبے پر عمل درآمد اور تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف سنجیدگی سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہ منصوبہ عرب ممالک کے تعاون کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو پھر اگلی باری عرب ممالک کی ہوگی۔ مسلمان صیہونی رژیم کی توسیع پسندی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

 انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو صیہونی رژیم کی نابودی کے بارے میں خدا کے  وعدے پر ایمان لانا چاہیے۔ ہم یمن کے خلاف امریکی جارحیت باوجود فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

News ID 1931400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha