15 دسمبر، 2025، 2:40 PM

امریکی جنگی جنون؛ عین الاسد ائیربیس پر مزید 1500 فوجی تعینات

امریکی جنگی جنون؛ عین الاسد ائیربیس پر مزید 1500 فوجی تعینات

امریکی فوجی کمانڈ عین الاسد ایئربیس پر مزید فوجیوں کی تعیناتی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی افواج نے الانبار کے مغربی علاقے البغدادی میں واقع عین الاسد بیس پر 1500 سے زائد نئے فوجی تعینات کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ الانبار کے ایک ذمہ دار ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوجی کمانڈ عین الاسد ایئربیس پر مزید فوجیوں کی تعیناتی کر رہی ہے۔

اس ذریعے نے بتایا کہ امریکی افواج نے الانبار کے مغرب میں واقع ضلع ہیت کے علاقے البغدادی میں عین الاسد بیس پر 1500 سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں۔ اس ذریعے نے مزید کہا کہ اس اقدام کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سینکڑوں فوجی فضائی راستے سے عین الاسد پہنچے ہیں۔ یہ اس وقت ہو رہا ہے جب اس بیس پر اس سے پہلے امریکی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر انخلا اور ان کی شمالی اربیل میں واقع حریر بیس پر منتقلی دیکھنے میں آئی تھی۔

ذریعے نے مزید کہا کہ یہ بیس اب بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو وصول کر رہا ہے اور توقع ہے کہ مستقبل میں اس کی کل تعداد 3000 سے زیادہ ہو جائے گی۔

اس ذریعے نے عراق میں سیکیورٹی کی صورتحال کے استحکام اور ملک کی سیکیورٹی فورسز کی تیاری کے باوجود عین الاسد بیس کے اندر امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات کو غیر واضح قرار دیا۔

News ID 1937102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha