مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت کے خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے چلی میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
بقائی نے پیر کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ چلی کو کامیاب صدارتی انتخابات پر مبارکباد! ہم نئی حکومت کے لیے مکمل کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں اور باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اپنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ جوز انتونیو کاسٹ نے اتوار کو چلی کے صدارتی انتخابات میں 58 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ کا تبصرہ