16 دسمبر، 2025، 11:54 AM

پانچویں عالمی اربعین ثقافتی کانفرنس کے مہمانوں کی مشہد آمد شروع

پانچویں عالمی اربعین ثقافتی کانفرنس کے مہمانوں کی مشہد آمد شروع

پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کی مشہد آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کی مشہد آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کانفرنس کے آغاز کے ساتھ ہی پیر کے روز مہمان مرحلہ وار ہوٹلِ ولایت پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ عالمی کانفرنس آج شام باقاعدہ طور پر اپنے اجلاس کا آغاز کرے گی، جس میں ایران سمیت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد آئندہ اربعین کے لیے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، پالیسی سازی کو منظم کرنا اور جامع ثقافتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔ کانفرنس 25 سے 28 آذر تک جاری رہے گی، جس کے دوران دانشوروں، ثقافتی و میڈیا کارکنان، محققین اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس تجربات کے تبادلے، نئی ثقافتی حکمت عملیوں کی تیاری اور اربعین حسینی کی سرگرمیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

News ID 1937120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha