اربعین حسینی
-
مشہد مقدس میں پانچویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس کی اختتامی تقریب:
اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں
پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کمیٹی کے سربراہ نے نے کہا کہ خطے میں حالات کشیدہ ہونے کے باوجود رواں سال ایران اور عراق میں تاریخ کا سب سے محفوظ اربعین منعقد ہوا۔
-
مشہد المقدس ایران میں اربعین حسینی 2026 کے لیے 300 سے زائد ماہرین کی مشاورت
اربعین کی آئندہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے پانچویں عالمی اربعین کانفرنس کے موقع پر 300 ثقافتی، تحقیقی اور میڈیا ماہرین نے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی، جس کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔
-
اربعین حسینی اسلامی اقدار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، ایرانی اسپیکر
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اربعین حسینی اسلامی اقدار، دینی شعور اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے، جو امتِ مسلمہ کو اتحاد، قربانی اور حق پسندی کا عملی درس دیتا ہے۔
-
اربعین کانفرنس کے گزشتہ ادوار کے نتائج نہایت مثبت رہے، حمید احمدی
مرکزی اربعین کمیٹی کے ثقافتی اور تعلیمی امور کے سربراہ حجت الاسلام حمید احمدی نے کہا ہے کہ اربعین کانفرنس کے سابقہ ادوار سے نہایت مثبت اور قابل قدر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
-
پانچویں عالمی اربعین ثقافتی کانفرنس کے مہمانوں کی مشہد آمد شروع
پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کی مشہد آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
-
پاکستانی صحافی کی مہر نیوز سے گفتگو:
اربعین مظلوموں کی ایک توانا آواز بن کر سامنے آيا ہے
توقیر کھرل نے کہا کہ نجف سے کربلا تک کا یہ سفر محض زیارت نہیں بلکہ استکبار سے عوام کا اظہار نفرت، مظلوموں کی توانا آواز اور اسلامی طرز زندگی کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔
-
اربعین حسینی میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
روضہ حضرت عباس ع کی تولیت نے اربعین حسینی کے عالمی مارچ میں شریک زائرین کے اعدادو شمار جاری کردئے۔
-
غزہ کے عوام پر ظلم ہورہا ہے، ایران پوری قوت سے دفاع کر رہا ہے، پاکستانی زائر کی مہر نیوز سے گفتگو
نجف سے کربلا جاتے ہوئے اربعین واک کے دوران پاکستانی زائر نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سرزمین فلسطین، فلسطینی عوام کی ملکیت ہے اور اس وقت غزہ کے عوام پر شدید ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
-
اربعین، وحدت و استقامت کا عالمی پیغام ہے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کا معرکہ ظلم کے خلاف جدوجہد اور قربانی کی لازوال مثال ہے، جو ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے۔
-
نجف سے کربلا تک عشق کا سفر، جھلسا دینے والی گرمی میں اربعین واک جاری
لاکھوں ایرانی اور دیگر ممالک سے زائرین عراق کی شدید گرمی کے باوجود نجف سے کربلا تک 80 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر رہے ہیں۔
-
عراق: شدید گرمی کے باوجود زائرین کی نجف سے کربلا کی طرف پرجوش واک
اربعین کے موقع پر عراق میں موجود زائرین شدید گرمی کے باوجود نجف سے کربلا کی طرف پیدل سفر کر رہے ہیں۔
-
ایران بھر میں عاشقان حسینی کا اربعین مارچ+ ویڈیو، تصاویر
حسینی پروانوں کے قافلے صبح سویرے شہدائے کربلا کے چہلم کی یاد میں ایران بھر کے مختلف حصوں میں مقررہ راستوں پر پیدل سفر شروع کر چکے ہیں، پیروان حسینی کا یہ امڈتا سیلاب ملک بھر میں عشق حسینی کے بے مثال اظہار کا نمونہ ہے۔
-
عراق، شدت پسند گروہ کے 3 دہشت گرد گرفتار؛ اربعین پر بڑے حملے کی سازش ناکام
عراقی انٹیلیجنس فورسز نے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے جو حسینی مواکب کو نذرِ آتش کرنے اور اربعین کے دوران زائرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
-
اربعین واک، نجف سے کربلا تک "طریق العلماء" کے راستے پیدل سفر
قدیم زمانے میں نجف اشرف سے کربلا تک طریق العلماء کے راستے سفر کیا جاتا تھا۔
-
اربعین حسینی؛ باشماق بارڈر پر شیعہ سنی بھائی چارے کی روشن مثال
اربعین حسینی کے موقع پر باشماق بارڈر "ایران عراق بارڈر" شیعہ اور سنی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کی شاندار تصویر پیش کر رہا ہے۔ یہاں دونوں مکاتب فکر کے افراد زائرین کی خدمت میں شانہ بشانہ مصروف ہیں، جس سے بھائی چارے اور باہمی محبت کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
-
اربعین حسینی: آہنگ عشق میں انعکاس الوہیت
لیکن اربعین حسینی پر خصوصی طور پر زیارت کا اہتمام کرنے کا ہدف کیا ہے؟ کیا صرف حرمِ مطہر کی زیارت کرنا ہی مقصد ہے یا کوئی اور بلند تر ہدف بھی ہے؟
-
پاکستانی زائرین کی بسوں کا مشرقی سرحدوں سے داخلہ، پولیس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
گذشتہ سال یزد حادثے کے بعد ایرانی ٹریفک پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ہر پاکستانی بس میں دو مستند ڈرائیور لازم قرار دیا ہے۔
-
مہر نيوز کی خصوصی رپورٹ؛
مشرقی سرحدیں پاکستانی زائرین کے استقبال کے لیے تیار، سیستان و بلوچستان میں 500 سے زائد موکب قائم
اربعین حسینی کی آمد پر ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زائرین کی میزبانی کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
-
پاکستانی وزیر مذہبی امور نے 40 ہزار زائرین کے لاپتہ ہونے کے بیان واپس لے لیا
پاکستانی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف 40 ہزار زائرین کے لاپتہ ہونے کے بیان سے رجوع کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ اعداد و شمار دراصل پرانے کاغذی ریکارڈ کی ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھے۔
-
ایران و عراق کی سرحدی فورسز میں اربعین کے موقع پر سیکیورٹی تعاون کا فیصلہ
جنرل گودرزی نے کہا ہے کہ زائرین اربعین کی سلامتی اور آسان نقل و حرکت کے لیے دونوں ممالک کی سرحدی افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
-
تہران میں ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ نے مشترکہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ لاکھوں زائرین کی خدمت، ویزا نظم و ضبط اور سیکیورٹی تعاون کے لیے ایک مربوط ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
-
پاکستانی وزیر داخلہ:
اربعین زائرین کی منظم واپسی یقینی بنائیں گے، جنگ میں بہترین قیادت پر رہبر معظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں
پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اربعین حسینی کے موقع پر ایران و عراق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے زائرین کی منظم واپسی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
-
ریمدان بارڈر پر پاکستانی زائرین اربعین کے استقبال کی تیاریاں مکمل
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع ریمدان سرحدی گزرگاہ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کی میزبانی کے لیے مسلسل چوتھے سال بھی مکمل طور پر تیار ہے۔
-
پاکستان: کراچی میں عزاداروں پر حملے/ بعض علاقوں میں موبائل سروس منقطع کر دی گئی
پاکستان کے شہر کراچی میں مجالس اربعین کے دوران سوگواروں پر مسلح افراد کے حملے کے بعد، مقامی حکام نے موبائل سروس منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔
-
کربلاء، بین الحرمین میں عزاداری برپا
زائرین حسینی، اربعین کے موقع پر کربلائے معلی کے بین الحرمین میں عزاداری اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔
-
اربعین مارچ میں شرکت بھرپور اور بے مثال ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین مارچ میں کروڑوں لوگوں کی شرکت تاریخ میں بے مثال ہے۔
-
عراق: شیخ زکزاکی اربعین حسینی کے زائرین میں شامل ہوگئے+ ویڈیو
عراق کے مقدس شہر کربلا میں ممتاز مسلم دینی اسکالر اور نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اربعین کے موقع پر زائرین کے درمیان موجود ہیں۔
-
نجف: حرم امیر المومنین ع پر مختلف ممالک کے شیعوں کی حاضری+ ویڈیو
نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں اربعین حسینی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے شیعیان اہل بیت ع نے حاضری دی۔
-
ایرانی فوج کا فیلڈ ہسپتال بارڈر پر زائرین کے لئے خدمات فراہم کر رہا ہے، بریگیڈیئر جنرل قاسم علیان
ایرانی فوج کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا: اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی صحت و معالجے کے لئے فوج کی جانب سے چوبیس گھنٹے میڈیکل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
-
اربعین کے دوران سکیورٹی کے لئے انسداد دہشت گردی فورس خصوصی طور پر تعینات کر دی گئی، عراقی حکام
عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے اربعین کے موقع پر زائرین کی حفاظت کے سلسلے میں اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں بتایا۔