مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اربعین حسینی میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عاشقان اہل بیت ع عراق پہنچ رہے ہیں۔
اربعین واک مسلمانوں بالخصوص شیعوں کے اتحاد کا مظہر ہے۔
یہ مبارک مشی سب سے پہلے پیغمبر اکرم (ص) کے جلیل القدر صحابی جابر بن عبداللہ انصاری نے انجام دی۔ اور پھر کربلا کے قیدیوں نے شام سے واپسی پر پا برہنہ اپنے آپ کو امام حسین (ع) کے مرقد مطہر تک پہنچایا۔
اربعین واک میں دنیا کی تمام قومیتوں کے شیعہ و سنی مسلمان شانہ بشانہ بارگاہ حسینی میں حاضری دے کر خاندان عصمت و طہارت سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں مہر نیوز کے نمائندے نے نجف اشرف میں امیر المومنین علی (ع) کے مزار پر حاضری دی اور اس مثالی اتحاد کے ایک گوشے کی تصویر کشی کی ہے۔
مہر کے نمائندے کی جانب سے بھیجی گئی زیر نظر ویڈیو میں لبنان، مراکش اور فرانس سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شیعیان حیدر کرار حرم امیر المومنین میں موجود ہیں اور فرانسیسی زبان میں ماتم کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ