نجف اشرف
-
آیت اللہ سیستانی سے ویٹیکن کے وفد کی ملاقات، پوپ فرانسیس کا پیغام پہنچایا
دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی السیستانی نے عراق کے شہر نجف اشرف میں ویٹیکن اسٹیٹ کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی۔
-
نجف اشرف میں اربعین کے زائرین کی آمد شروع ہوگئی
اربعین امام حسین کے نزدیک آتے ہی دنیا بھر کے مختلف حصوں سے لاکھوں کی تعداد میں عزاداران حسینی نجف اشرف کا رخ کرتے ہیں اور امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی زیارت کے بعد کربلائے معلی کی طرف پیدل مارش شروع کردیتے ہیں۔
-
حضرت علی علیہ السلام کی ولادت خانہ کعبہ میں اور شہادت مسجد کوفہ میں ہوئی
امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مبارک زندگی اور سیرت ولادت سے لے کر شہادت تک خوشنودی خدا اور رضائے الہی میں بسر ہوئی۔مولائے کائنات خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے اور مسجد کوفہ میں آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
-
حضرت علی (ع) کی مسلمانوں کو قرآن پر عمل کرنے اور یتیموں کا خیال رکھنے کی سفارش
حضرت علي (ع) نے اپنا چہار سالہ دور حكومت سخت پريشانيوں ميں گزارا ليكن اپنے فريضہ ہدايت پر مکمل طور پر عمل پیرا رہے اور آپ نے آخری لمحہ میں بھی مسلمانوں کو قرآن مجید پر عمل کرنے اور یتیموں کا خیال رکھنے کی سفارش کی ۔
-
حضرت علی علیہ السلام، پیغمبر اسلام (ص) کی نظر میں/ علی (ع) نفس رسول (ص) ہیں
حضرت علی علیہ السّلام کے امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسولاکرم (ص) ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے فرماتے تھے۔" علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں " ۔کبھی یہ کہا کہ " میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے" ۔
-
مرحوم آیت اللہ صافی گلپائگانی کی نجف اشرف میں تشییع جنازہ
حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے پیکر مطہر کو ایران سے عراق منتقل کردیا گیا ہے جہاں آج نجف اشرف میں ان کی تشییع جنازہ ہوئی اور انھیں کل کربلائےمعلی میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
-
حرم مطہر حضرت علی علیہ السلام کو سیاہ پوش کردیا گیا
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کو سیاہ پوسش کردیا گیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ کی نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کا شرف حاصل کیا اور نماز ادا کی۔
-
حرم علوی اور مسجد کوفہ میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف اور مسجد کوفہ میں مؤمنین نے امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری میں حصہ لیا۔
-
حضرت علی (ع) کی یتیموں ، پڑوسیوں سے حسن سلوک اور قرآن مجید پر عمل کرنے کی سفارش
شیعوں کے پہلے امام حضرت علی (ع) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنے بیٹوں، عزیزوں اور مسلمانوں کو پرہیزگاری،یتیموں، پڑوسیوں سے حسن سلوک اور قرآن مجید پر عمل کرنے کی سفارش کی۔
-
نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے حرم نے سیاہ لباس پہن لیا
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کو حرم مبارک کو حضرت کی جانگداز شہادت کی مناسبت سے سیاہ لباس پہن لیا ہے۔
-
آیت اللہ سیستانی کے دفترکا پوپ سے ملاقات کااعلامیہ جاری/فلسطینی مسلمانوں کے مصائب دور کرنے پر تاکید
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آج عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے شیعہ مسلمانوں کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے مصائب کو دور کرنے پر زوردیا گیا۔
-
نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک رہنما نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
حضرت علی (ع) کی تقوی، یتیموں، پڑوسیوں سے حسن سلوک اور قرآن پر عمل کرنے کی سفارش
حضرت علی (ع) کے مشہور القاب امیر المومنین ، مرتضی، اسد اللہ، ید اللہ، نفس اللہ، حیدر، کرار، نفس رسول اور ساقی کوثر ہیں۔ حضرت علی علیہ السّلام کی مشہور کنیت ابو الحسن و ابو تراب ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حرم علوی سیاہ پوش
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حرم علوی کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے سیاہ پوش کردیا گيا ہے۔
-
نجف اشرف میں وادی السلام میں شہید ابو مہدی مہندس کا مزار
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں وادی السلام میں عراقی رضاکار فورس کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی مہندس کا مزآر واقع ہے۔
-
نجف اشرف میں حرم علوی کے گنبد کے قریب پرچم غدیر نصب کردیا گيا
عید غدیر کی مناسبت سے نجف اشرف میں حرم علوی کے گنبد کے قریب پرچم غدیر نصب کردیا گيا۔
-
نجف اشرف میں ایک غذائی مواد کے گودام میں آگ لگ گئی
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک غذائی مواد کے گودام میں آگ لگ گئی ۔
-
حضرت علی (ع) کے گنبد کا پرچم تبدیل کردیا گيا
عید غدیر کی آمد کے موقع پر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے پرچم کوایک تقریب کے دوران تبدیل کردیا گيا ہے۔
-
حرم علوی میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی تازہ ترین تصاویر
سپاہ قدس کے عظیم کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں حضور کی نئی تصویریں شائع ہوئی ہیں۔
-
آیت اللہ سیستانی کی ٹانگ کا آپریشن کامیاب
عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کی بائیں ٹانگ کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگئے ہیں۔
-
اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب
افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
-
نجف اشرف میں مقتدی صدر کی رہائشگاہ پر حملہ
عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں مقتدی صدر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔