19 اگست، 2023، 11:34 AM

اربعین اور جسمانی صحت، گردوں کے مریضوں کے لئے مفید تجاویز

اربعین اور جسمانی صحت، گردوں کے مریضوں کے لئے مفید تجاویز

گردے کے مریض مارچ کے دوران دوائی کھانے اور اشیائے خوردونوش استعمال کرنے کے حوالے سے خصوصی احتیاط کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ہلال احمر ایران نے اعلان کیا ہے کہ گردے کے مریض اربعین مارچ کے دوران مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرکے اپنی صحت بحال رکھ سکتے ہیں۔

گردے کی بیماری کی وجہ سے ڈائیلسز کے ضرورت مند مریضوں کو اس نکتے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کہ اربعین کے ایام میں نجف اور کربلا میں زائرین کا ہجوم اور رش بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے ان دونوں شہروں میں ڈائلیسز کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہے لہذا صحت کے حوالے سے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اگر بیماری اجازت نہ دے تو اربعین مارچ کو ملتوی کریں اور کسی اور وقت میں زیارت کے لئے جائیں۔

عراق کے اندر ہسپتالوں میں سہولیات محدود ہوتی ہیں لہذا گردوں کے مریضوں کے لئے ابتدائی تجویز دی جاتی ہے کہ اربعین کے موقع پر زیارتی سفر نہ کریں۔

گذشتہ سالوں کے دوران گردے کے مریضوں کی جانب سے کھانے پینے کے حوالے سے پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے گردے میں زیادہ پانی جمع ہونا اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی تشخیص ہوگئی تھی۔ ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے ان حساس مواقع پر بیماروں کو ہسپتال پہنچانے کے سلسلے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ گردے کے مریض کھانے پینے کے حوالے زیادہ احتیاط کریں
 سفر سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں
ڈائلیسز شدہ اعضاء کا باقاعدہ چیک اپ اور ٹیسٹ کروائیں۔

اپنی ضرورت کی دوائیں ضرورت کے مطابق لے جائیں تاکہ ختم ہونے کی صورت میں دوائی کی کمی محسوس نہ ہو۔

دوائیوں کی حفاظت میں کوتاہی نہ کریں
 

News ID 1918494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha