18 اگست، 2023، 6:57 PM

اربعین کے موقع پر 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد متوقع

اربعین کے موقع پر 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد متوقع

عراقی مسلح افواج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال بیرون ممالک سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن مرکز کے ترجمان تحسین نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق اس سال مختلف ممالک سے اربعین کے موقع پر عراق آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے عوامی ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو زیادہ افرادی قوت اور وسائل کی ضرورت ہے۔ ہمارے منصوبے کے مطابق ۱۵ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار عوامی لباس میں زائرین کے درمیان مختلف مقامات پر تعیینات ہوں گے جن کی ذمہ داری امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرنا ہے۔

الخفاجی نے مزید کہا کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے الانبار، بغداد اور کربلا میں داعش کے مشکوک اور مخفی ٹھکانوں پر حملہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ زائرین کی عراق سے ایک ہفتہ پہلے اور عراق میں داخل ہونے کے ایام میں ان منصوبوں پر عملدرامد کیا جائے گا۔

News Code 1918482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • اسرار حسین بنگش PK 13:08 - 2023/08/19
      0 0
      زائیرن کے ساتھ اچھا برتاو رکھنا چائیے یہ مہمانان امام حسین علیہ السلام ہیں