16 مئی، 2024، 11:24 PM

تہران بین الاقوامی نمائشگاہ آٹھویں روز بھی جاری، کتابوں کی فروخت 350 ارب تومان تک پہنچ گئی

تہران بین الاقوامی نمائشگاہ آٹھویں روز بھی جاری، کتابوں کی فروخت 350 ارب تومان تک پہنچ گئی

پینتیسویں تہران بین الاقوامی نمائشگاہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ دس روزہ نمائشگاہ کے آٹھویں دن کے اختتام تک مجموعی طور پر 350 بلین تومان کی فروخت رہی۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، پینتیسویں تہران بین الاقوامی نمائشگاہ کے نائب سربراہ اور ترجمان علی رمضانی  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نمائشگاہ میں آنے والے شائقین کا بے پناہ ازدحام رہا جب کہ ورچوئل سیکشن میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 32 فیصد خریداروں نے قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہ85 فیصد نے کتب فروشوں کے ساتھ پبلشرز کی موجودگی کو مفید قرار دیا اور مجموعی طور پر 80 فیصد نے سراہا۔

تہران بین الاقوامی نمائشگاہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ دس روزہ نمائش کے آٹھویں دن کے اختتام تک ہم نے 320 ارب تومان کی فروخت کا مشاہدہ کیا جن میں سے 152 ارب سرکاری پورٹل کے ذریعے اور 78 ارب غیر سرکاری پورٹل کے ذریعے حاصل کئے گئے جب کہ ورچوئل سیکٹر میں کارڈ ٹو کارڈ  ٹرانزیکشن کی بنیاد پر 120 بلین تومان کی فروخت ہوئی ہے، جس میں سے 85 بلین پبلشرز اور 35 بلین کتاب فروشوں کے ہیں۔ یوں مجموعی طور پر، نمائش کے آٹھویں دن کے اختتام تک 350 بلین تومان کی ریکارڈ فروخت رہی۔

اس کے علاوہ ورچوئل سیکشن میں کتابوں کی 690,000 کاپیاں خریدی گئیں، جنہیں 410,000 پیکجز کی شکل میں ترتیب دیا گیا تھا۔

News ID 1923993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha