مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کی نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی "فلسطین 2" ہائپرسونک میزائل سے کی گئی۔
یحی سریع نے کہا کہ میزائل اپنے ہدف پر جا لگا جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔
یمنی فوج کی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ